تلنگانہ کے محکمہ محابس (پریزن ڈپارٹمنٹ )کے ڈائرکٹر جنرل ونئے کمار نے
واضح کیا ہے کہ تلنگانہ کی تمام جیلوں میں اندرون دو ماہ سی سی ٹی وی کیمرے
لگائے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ملک کے بدعنوانیوں سے پاک
محابس کے محکمہ جات میں تلنگانہ کا محکمہ محابس پہلے نمبر پر ہے ۔انہوں نے کہا کہ جیلوں میں قیدیوں کو تربیت ہی نہیں دی جارہی ہے بلکہ سماجی
خدمت کے پروگراموں میں ان کی شرکت اور بہتر زندگی گزارنے کو یقینی بنایا
جارہا ہے ۔